• news

سرکاری ادارے ، کارپوریشنز کھربوں روپے نقصان کی صورت میں ہڑپ جاتے ہیں:پی ٹی اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے ہر طرح کے وسائل رکھنے کے باوجود سرکاری اداروں اور کارپوریشنز کے سالانہ اربوں روپے نقصان کے باعث خسارے میں رہنے پر تشویش ظاہرکی اور  انتظامیہ کا کڑا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس امر کا اظہار چودھری امانت بشیر نے کیا۔نجی شعبے کے ادارے سالانہ اربوں ،کھربوں کا منافع کماتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے اور کارپوریشنز عوام کے ٹیکسوں کے اربوں ، کھربوں روپے نقصان کی صورت میں ہڑپ کر جاتے ہیں۔ سرکاری اداروں کیلئے باز پرس کا کڑا نظام نہیں لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن