• news

پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگ مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے: رانا ثنائ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں (ن) لیگ کے مخالف ووٹ کو حاصل کرنا چاہتی ہے۔ 85 فیصد حلقوں کے حوالے سے جلد اعلان کر دیا جائے گا، جہاں کوئی ڈسپیوٹ ہوا وہاں پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔ دانیال عزیزنے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ دانیال عزیز شوکاز کا جواب7دن کے اندر جمع کرائیں، دانیال عزیز اس قسم کی بیان بازی سے اجتناب کریں۔ پیپلزپارٹی مخالف بات کرکے ہی ووٹرز کو اٹریکٹ کر سکتی ہے۔ اوئے، توئے کے کلچر نے پاکستان کی سیاست، جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ہم توقع کرتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت جمہوری روایات کو پیش نظر رکھے گی۔ سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کو بلایا گیا تھا، تمام امیدواروں کا پارلیمانی بورڈ میں انٹرویو کیا گیا، واضح طور پر اعلان کرتے ہیں اٹھارویں ترمیم کو رول بیک نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان کو آج تباہ کن مہنگائی کا سامنا ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر کے گیا، مہنگائی کا ذمہ دار سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔ جو ورکر جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہاں کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ رانا ثناءاللہ سے سوال کیا گیا کچھ حلقے کہہ رہے ہیں نوازشریف بقیہ علاج کے لئے شاید لندن جائیں گے۔ انہوں نے مسکرا کر جواب دیا یہ کون سے حلقے ہیں آپ ہی کہہ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن