• news

فلسطینیوں کی فوری مدد کیلئے مسلم دنیا اپنا اثرورسوخ استعمال کرے:کل جماعتی کانفرنس 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی کانفرنس برائے فلسطین کے اعلامیہ میں فلسطین پر اسرائیل کے دوبارہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ فلسطینیوں کی فوری مدد کیلئے مسلم دنیا اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔مسلم دنیا زبانی جمع خرچ سے بڑھ کر اسرائیل کے قدم روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں وگرنہ یہ اژدھا دیگر مسلمان ریاستوں کو بھی نگل لے گا۔ انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں بیک وقت ہونیوالی کانفرنس کی صدارت انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدرعامر اسماعیل نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن