• news

پاکستان مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں ،فیصلے مسلط کرنے سے گریز کیا جائے:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ جو شخص 3 بار وزیراعظم بن کر پاکستان کیلئے کچھ نہ کر سکا وہ اب چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا۔اس سے بڑا قوم کے ساتھ مذاق اور کیا ہو سکتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن