سالانہ مجالس فاطمیہ کی آخری نشست آج ہوگی
لاہور (نیوز رپورٹر)سالانہ مجالس فاطمیہ کی آخری نشست آج سلمان شاہ مانی کے زیر اہتمام جامع مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ میں بعد نماز مغربین ہو گی۔ عالمی مبلغ اسلام علامہ علی رضا رضوی خصوصی خطاب کریں گے۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ تابوت برآمد ہو گی۔