• news

کمشنرکا دورہ کینال روڈ انڈر پاسز ،تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا 

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کینال روڈ انڈر پاسز کا اچانک دورہ کیا اورتزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ ٹریفک روانی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ کمشنر لاہور نے انڈرپاسز پر تزئین و آرائش کے کاموں کے بیس پینٹ کا جائزہ لیا۔ لاہور کینال کے تمام انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام ٹیپا کررہا ہے۔ پہلے مرحلے میں کنال روڈ کے دونوں اطراف پر موجود 9 انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ تا انڈرپاس دھرم پورہ تک دونوں اطراف کام کیا جارہا ہے۔ٹیپا انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام بروقت مکمل کرے۔

ای پیپر-دی نیشن