• news

نوجوانوں کو مثبت اقدار،رویے ، طرز عمل کی ضرورت ہے:حافظ ابراہیم نقشبندی 

لاہور( خصوصی نامہ نگار)معروف روحانی و اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد دارالشفائ، شاہ جمال لاہورمیں ”معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناامیدی اور ڈپریشن“ کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اقدار، رویے، عقائد اور طرز عمل کی ضرورت ہے جو انہیں اپنے خوابوں،امیدوں اور صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیں۔ امید انسان کی فلاح و بہبود، استقامت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے اس لیے انسان کو ہمیشہ پرامید رہنا چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن