نومبر ‘ ڈکیتی ‘چوری میں ملوث 195گینگز کے 420ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے جرائم کے خاتمہ اور مجرموں کی بیخ کنی بارے ماہ نومبرکی کارکردگی کے اعداد و شمارسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گزشتہ ماہ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 195گینگز کے 420ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان سے 1220مقدمات ٹریس کئے گئے۔دوران تفتیش ملزمان نے مزید 500وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ملزمان کے قبضے سے 9کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔