غزہ میں پھر جنگ افسوسناک ہے:قمر الزماں بابر
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیس گروپ قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ غزہ میں دوبارہ اسرائیلی حملے افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت کیخلاف جرائم ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی انصاف کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ مسلمان ممالک کے حکمران بے حسی کا رویہ چھوڑ کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ اسرائیلی ناجائز ریاست سے سفارتی اور کاروباری رابطے ختم کیے جائیں۔وہ دن دور نہیں جب مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس سمیت انبیائے کرام کی سرزمین فلسطین غاصب صہیونی ناجائز ریاست کے چنگل سے آزاد ہوگی۔ افواج پاکستان ہمارا فخر اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادر افواج کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔ فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے ایک بار پھر جہاد کا نعرہ لگاکر شوق شہادت کے جذبے کو زندہ کردیا ہے۔