• news

لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ‘شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا 

لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس کے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلئے شہریوں کا بڑی تعداد میں دفاتر کا رخ کرلیا ہے۔ جس وجہ سے شہریوں کو لرننگ لائسنس کے حصول کےلئے بھی شدید پریشانی وخواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس 8 ہزار 40 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کروائے ہیں جبکہ6 ہزار 565 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔18روز میں 2 لاکھ 15 ہزار 555 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے ہیں جبکہ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی۔14 ہزار 210 شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ 15 ہزار 610 شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی، 1489 انٹرنیشنل لائسنس، 319 ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر میں رش بڑھ گیا جس وجہ سے شہریوں کو لائسنس کے حصول کے میں شدید پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن