فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کی اجازت نے دینے پر نگران حکومت کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر
لاہور (خبر نگار)فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نے دینے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وساطت سے نگران حکومت کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔ میڈیکل ایسوسی ایشن نے 5 دسمبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے مظاہرہ کرنے کی ڈی سی او لاہور سے اجازت مانگی تھی۔ اشتیاق چودھری نے کہا کہ نگران حکومت خود کو فلسطینیوں کا سفیر کہتی ہے لیکن مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔