نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پلیئرز کو یومیہ الاو¿نس نہ ملنے کا انکشاف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کھیلنے والے پلیئرز کو یومیہ الاو¿نس نہیں مل رہا جس کی وجہ سے ان میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کوئی کنٹریکٹ نہیں ملا۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں، کھلاڑیوں کو یومیہ الاو¿نس بھی نہیں مل رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کرکٹرز نے شکوہ کیا ہے کہ 5 ماہ سے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان کا کہنا ہے کہ قومی سیزن کے کنٹریکٹ جلد دیے جائیں گے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کی بقیہ فیس بھی جلد ادا کر دی جائےگی۔