• news

فیسکو ریجن میں کریک ڈاون، ریکوری آپریشن جاری: مزید 31 بجلی چور گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیسکو انجینئر بشیر احمد کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوری کے خلاف دن رات چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ فیسکو کے نادہندگان کے خلاف بھی ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔ فیسکو ٹیموں نے پانچوں آپریشن سرکلز میں دوران چیکنگ مزید31بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ جن کو ایک لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور42لاکھ 15ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کے میٹر اتار کر ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں85روزکے دوران مجموعی طور پر4327 بجلی چوروں کو ایک کروڑ11لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور51کروڑ 67لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ بجلی چوری میں 4074 گھریلو، 129 کمرشل، 114 زرعی اور 10 انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے کل3611 بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ مجموعی طور پر 4105 کے خلاف مقدمات کااندراج کروا دیا گیا ہے۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے 33کروڑ 55لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کر لی ہے۔ علاوہ ازیں نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم کے دوران ٹیموں نے رننگ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ 61لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ 28لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی ہے۔ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1379بجلی چوروں کو35 لاکھ 23ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور16کروڑ 27لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ ضلع جھنگ میں اب تک480 بجلی چوروں کو15لاکھ 81ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ 49لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع بھکر میں اب تک489 بجلی چوروں کو11لاکھ 40ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 5کروڑ 74لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ ضلع چنیوٹ میں 443 بجلی چوروں کو 13لاکھ 71 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ 28لاکھ جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ ضلع خوشاب میں123بجلی چوروں کو3 لاکھ63ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور ایک کروڑ78لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ ضلع میانوالی میں 557بجلی چوروں کو12لاکھ 25ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ 57لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ ضلع سرگودھا میں467بجلی چوروں کو 10 لاکھ 47 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ96لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع ٹوبہ میں333بجلی چوروں کو7لاکھ 52ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ 80 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن