مکان بٹوارے پر جھگڑا: لاہور میں نشئی نے بڑا بھائی قتل کر کے خودکشی کر لی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے راج گڑھ میں چھوٹے بھائی نے جائیداد کے جھگڑے پر بڑے بھائی کو قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق دو بھائیوں سلطان حیدر اور شہزاد حیدر کے درمیان مکان کے بٹوارے کا جھگڑا چل رہا تھا، سلطان نشے کا عادی تھا اور گھر بیچ کر پیسے حاصل کرنا چاہتا تھا، لیکن بڑا بھائی شہزاد مکان بیچنے کے خلاف تھا۔ دونوں بھائیوں میں تکرار بڑھی تو سلطان نے فائرنگ کر کے شہزاد کو قتل کر دیا اور پھر اپنی کنپٹی پر گولی چلا دی۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر کے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔