پاکستان خصوصی افراد کی کامیابی میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے پرعزم ،صدر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معذوری کے حامل افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام مےں کہا کہ ہم معذوری کے حامل افراد کے معاشرے میں وقار اور انکے کردار کے اعتراف میں خصوصی افراد کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ اس سال یہ دن اقوامِ متحدہ کی جانب سے "پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے متحد۔معذوری کے حامل افراد کیلئے، ان کے ساتھ، اور ان کے ذریعے" کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے ۔ یہ عنوان ہمیں ایک جامع معاشرے کے قیام کے لیے خود کو وقف کرنے کی یاددہانی کراتا ہے۔ دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے۔ بدقسمتی سے، اس آبادی کا 80% حصہ ترقی پذیر ممالک، بشمول پاکستان ، میں مقیم ہے۔ پاکستان میں خصوصی افراد کی آبادی کا تخمینہ تقریباً 12% ہے جو کہ ایک تشویشناک امر ہے ہم معذوری کے حامل ا±ن افراد کی غیر معمولی صلاحیتوں اور استقامت کا اعتراف کرتے ہیں جنہوں نے معذوری کے باوجود زندگی میں ترقی کی منازل طے کیں۔ پاکستان خصوصی افراد کے کامیابی کے سفر میں حائل تمام سماجی رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد انہیں زندگی میں مواقع تک منصفانہ رسائی دے کر اپنی بہترین صلاحتیں حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ہم معذوری کے حامل افراد کی ترقی اور خود مختاری اور ا±نہیں جامع معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں ا±نہیں تعلیم و تربیت، بحالی کی خدمات اور معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہوگی۔