• news

 دہشت گردی واقعات میں دو ماہ کمی کے بعد نومبرمیں پھر 34 فیصد اضافہ 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) دہشت گردی کے واقعات میں دو ماہ مسلسل کمی کے بعد نومبر 2023میں ایک بار پھر 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، وفاقی دارالحکومت میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (±PICSS) کی رپورٹ کے مطابق، نومبر کے دوران کل 63 دہشت گرد حملے ہوئے جس میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 37 سیکیورٹی فورس کے اہلکار اور 33 شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 89 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 شہری اور 36 سیکیورٹی فورس کے اہلکار شامل ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورس نے کم از کم 59 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، جبکہ 18 مشکوک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ان کارروائیوں کی وجہ سے ملک کافی حملوں سے بچ گیاا۔ پکس ڈیٹا بیس کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران میں پاکستان میں 599 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 897 افراد مارے گئے اور 1241 زخمی ہوئے۔ یہ 2022 کے پہلے 11 مہینوں کے مقابلے میں دہشت گردی کے واقعات میں 81 فیصد کی اضافہ، جانی نقصان میں 86اضافہ، اور زخمیوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن