عمران ‘ شاہ محمود پر جو دفعات لگیں اس میں سزائے موت ہو سکتی ہے‘ علیمہ خان
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین اور شاہ محمود پر جو دفعات لگیں اسمیں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے،یہ انٹرنیشنل کیس ہے،ڈونلڈ لوکا نام لینے سے کیس انٹرنیشنل بن جاتا ہے،ڈونلڈ لیو نے سائفر جنرل باجوہ کو چھپا کر بھیجا تھا،وہ وزیر اعظم کے پاس آ گیا،آج یہ ثابت ہو جائے کہ ڈونلڈ لیو نے سازش کی تھی تو وہ نوکری سے فارغ ہو جائے گا سارے اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں،اگر یہاں انصاف نہیں ملتا،تو ڈونلڈ لیو پر امریکہ میں کیس کریں گے، جنرل باجوہ کدھر ہیں آئیں اور جواب دیں،چیئرمین نے کہا لندن ایگریمنٹ کے تحت چیئرمین کو ہٹایا جائے،پی ٹی آئی کو کمزور کیا جائے اور نواز شریف کے کیس ختم کئے جائیں،نواز شریف کے کیسسز ایک دن میں سیٹل ہو گئے،مفرورنواز شریف کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ مل رہی ہے،ہمارے دو قیدی آئیسولیشن میں رکھا گیا،ہمیں عدالت سے انصاف نہ ملا تو امریکہ جائیں گے ڈونلڈ لیو پر کیس کریں گے۔