• news

فیصل آباد میں گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش افراد نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ جٹانوالہ چوک کی رہائشی (الف) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران یاسین، اصغر وغیرہ دو اوباش گھر میں گھس گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن