شجاع آباد: دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
شجاع آباد(نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک حادثہ دھند کے باعث پش آیا جہاں بنگالہ موڑ کے قریب کیری ڈبہ، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے فراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔