• news

تنزانیہ،ایک ہی دن ایک ہی جگہ 2طیارے حادثے کا شکار 

دودوما(این این آئی)افریقا کے مشرق میں واقع ملک تنزانیہ میں پیش آئے ایک ڈرامائی واقعہ نے سننے والوں کو حیران کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو طیاروں کو لینڈنگ گیئر کا مسئلہ درپیش آیا اور دونوں ایک ہی جگہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ یونائیٹڈ ائیر زنجبار کے طیارے نے تنزانیہ کے ساحل سے دور ایک جزیرہ نما زنجبار سے اڑان بھری جس میں 30 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ اپنی منزل (کیکوبوگا ائیر اسٹرپ جو کہ تنزانیہ کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے)تک پہنچنے پر عملے نے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں مسائل کی اطلاع دی۔طیارہ لینڈ کرنے کے قابل تھا لیکن غلط حکمت عملی کی وجہ سے مین لینڈنگ گیئر گر گیا اور طیارہ رن وے سے ہٹ گیا اور پھر فرنٹ گیئر سمیت طیارے کے دونوں پروں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے طیارے کو حادثہ پیش آگیا۔تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔کچھ ہی گھنٹوں بعد، کیکوبوگا ایک اور ڈرامائی واقعہ کا مقام بن گیا، سنڈبارڈ ائیر ایمبریئر کیکوبوگا سے زنجبار جانے کے لیے اڑان بھر رہی تھی جب تیز رفتاری کے دوران اس کا لینڈنگ گیئر گر گیا۔

ای پیپر-دی نیشن