• news

دہشتگرد پاکستان کو معاشی ترقی سے روکنا چاہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چلاس میں بس پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ مریم نواز نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔ مریم نواز نے پاک فوج کے 2 شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ خوف‘ دہشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ ہر پاکستانی دہشتگردی ختم کرنے میں سکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے۔ مریم نواز نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ علاوہ ازیں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے یوم ثقافت سندھ پر مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سب کو سندھ کلچر ڈے مبارک ہو۔ اجرک‘ سندھی ٹوپی اور دستار پوری دنیا میں سندھ اور پاکستان کی پہچان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن