سماجی کارکن گلا لئی اسماعیل کا نام 50 دہشتگرد خواتین کی فہرست میں شامل
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں خواتین دہشت گردوں کی فہرست میں معروف سماجی کارکن گلا لئی اسماعیل کا نام بھی شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق گلا لئی اسماعیل کا نام سات جون 2019ء سے ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں لسٹ میں شامل ہے۔ امریکہ میں جلاوطن گلا لئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ گلا لئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشتگردی قانون کے تحت دفعات درج ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پی کے نے دہشت گردی میں ملوث 50 سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی تھی۔ گلا لئی اسماعیل نے بیان میں کہا ہے کہ میرانام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کر کے سی ٹی ڈی نے اپنا مذاق اڑایا ہے۔