پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بناکر ہی دم لیں گے:مولانا امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کا ملک کی سیاست میں اہم کردار ہوگا۔ طوفان اقصیٰ کانفرنسوں نے ثابت کر دیا ہے قوم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہے۔ کارکن الیکشن کی تیاریوں کو مزیدتیز کریں۔ جے یو آئی وطن عزیزمیں نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور غریب عوام کے مسائل کے حل کر نے کیلئے میدان عمل میں ہے اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بناکر ہی دم لے گی۔ مستقبل اب جے یو آئی کا ہے جے یوآئی ہی ملک کو بحرانو ں سے آزاد کراسکتی ہے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نییہاں میڈیا سے گفتگو اورجے یوآئی کے حافظ عبدالودود کے صاحبزادے حافظ عمار کی ولیمہ کی تقریب میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ حقیقی اسلامی انقلاب اب وطن عزیز میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے جے یوآئی لا ئے گی۔