خصوصی افراد کی تعلیم ، ہنر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کے حوالے سے ہمارے معاشرتی رویوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم خصوصی افراد کی پوشیدہ صلاحیتوں سے مستفید ہونے کیلئے ان کی تعلیم اور ہنر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حکومتی ادارے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں مزید فعال بنانے کیلئے خصوصی توجہ درکار ہے۔