• news

12 سالہ بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)شفیق آباد کے علاقے میں بند روڈ کے قریب 12 سالہ بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ سبحان کھیلتے ہوئے کرین کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیاہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن