نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے آئین کے مطابق ہر 2 سال بعد الیکشن کا انتخاب ہوتا ہے۔مجلس انتظامیہ کی 2 سالہ مدت پوری ہونے پر گزشتہ روز نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی مجلس عام کا اجلاس سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں ہوا جس میں سوسائٹی ہذا کی مجلس انتظامیہ کے 7 عہدیداران اور 6 ممبران کے انتخابات ہوئے جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر محمد عثمان نے کی جبکہ ان کی معاونت حاجی یوسف نے کی۔اجلاس میں شیخ عبد العلیم یوسفی صدر، رشید احمد جنجوعہ جنرل سیکریٹری،شاہ ویز شاہ یوسفی جوائنٹ سیکریٹری،خرم شہزاد یوسفی نائب صدر اول منتخب ہوئے۔ انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے اراکین مجلس انتظامیہ سے حلف لیا۔