پاکستان ، امارات اقتصادی پارٹنرشپ نئے دور میں داخل :ماہر اقتصادیات
لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان اور متحدہ عرب امارات اقتصادی پارٹنرشپ کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں جس کے انتہائی دورس نتائج ہوں گے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے ایم او یوز معاشی طو رپر گھمبیر مسائل سے دوچار پاکستان کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اربوں ڈالر کے ایم او یوز کے پاکستانی معیشت پر اثرات کے حوالے سے منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماہر اقتصادیات فیض الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو 52ویں قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔