پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان‘ پیٹ کمنزکپتان مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، 14 رکنی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کے مطابق 14 رکنی آسٹریلین سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، مارنس لابوشین، نیتھن لائن، مچل مارش، لانس مورس، مچل سٹارک، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔