سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بہتری معیشت کیلئے تازہ ہواکا جھونکا:چیئرمین پیاف
لاہور ( کامرس رپورٹر )چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ پیاف نے تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی تاریخی بہتری ملکی معیشت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ سرمایہ کاروں کا مورال بلند ہو رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ سے حاصل ہونیوالے وسائل اور سرمایہ کو معاشی ترقی اور صنعتیں وغیرہ لگانے کیلئے استعمال کیا جائے تاکہ ملک معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکے اور اندرونی و بیرونی قرضوں پر انحصار کم سے کم ہو سکے۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جنگی بنیادوں پر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔