مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں بھارتی فورسز کا محاصرہ، گھروں کی تلاشی، شہریوں کو ہراساں کیا جارہا
سری نگر (کے پی آئی) سری نگر میں بھارتی فورسز نے کئی مقامات کا محاصرہ کر کے گھروں کی تلاشی لی اور شہریوں کو ہراساں کیا ۔ بھارتی فورسز نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر پر راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی پورے شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف او رجموں وکشمیر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ سری نگر میں مختلف سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ چیک پوائنٹس پر نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے موبائیل فون چیک کرنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔