بل گیٹس سے ملاقات‘ پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے: وفاقی وزیر صحت
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کوپ 28 کے موقع پر بل گیٹس سے ملاقات کی جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے۔ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ بچوں تک ویکسین کی سوفیصد رسائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔