موسمیاتی تبدیلی‘ بحر انٹارکٹک میں دنیا کا سب سے بڑا گلیشیئر اپنی جگہ سے ہلنے لگا
منیلا (نوائے وقت رپورٹ) موسمیاتی تبدیلیوں کا ایک اور اثر سامنے آ گیا۔ بحر انٹارکٹک میں دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئر نے ہلنا شروع کر دیا۔ چار ہزار مربع کلو میٹر پر پھیلا یہ گلیشیئر نیویارک کے رقبے سے تین گنا بڑا ہے۔ گلیشیئر 30 سال پہلے انٹارکٹک کی ساحلی پٹی سے جدا ہوا تھا۔