الیکشن التوا کا کوئی امکان نہ پی پی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، یوسف گیلانی
لودھراں (نوائے وقت رپورٹ ) پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے الیکشن کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں، پی پی اپنے منشور پر الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہا کوئٹہ جلسے کے بعد زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کا تاثر زائل ہوگیا، الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔پی پی رہنما نے مزید کہا ہر جماعت انتخابات میں اپنے منشور کے مطابق حصہ لے گی، انہیں نہیں لگتا پی پی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔اْن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری معروضی حالات کے مطابق اپنا بیان دے رہے ہیں، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونے چاہئیں۔