• news

بحیرہ احمر: جہازوں پر حملے ہوئے: پینٹاگون‘ ہم نے کئے‘ حوثی گروپ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور دیگر تجارتی بحری جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز اور متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات آنے پر شیئر کریں گے۔ اس سے قبل برطانوی فوج نے بھی بغیر کوئی تفصیلات بتائے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر ڈرون حملہ اور دھماکے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انٹیلی جنس معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے صبح تقریباً 10 بجے یمن کے شہر صنعاء میں ہوئے اور تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہے۔ حوثیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے 2 جہازوں پر ہم نے حملہ کیا ہے۔ یمن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک حملے کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن