• news

کوپ 28میں برطانیہ کی جانب سے 100ملین پونڈ کی مالی امداداکااعلان

اسلام آباد(خبرنگار)ترقی پذیرممالک کوموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کانفرنس آف پارٹیز(کوپ) 28میں برطانیہ کیجانب سے 100ملین پونڈ کی مالی امداداکااعلان کردیا گیا امداد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر آبادیوںکو مدد ملے گی کانفرنس آف پارٹیز (کوپ)28سربراہی اجلاس میںبرطانیہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کیخلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے برطانیہ کی طرف سے اعلان کردہ امداد موسمیاتی امداد کے 1.6بلین پونڈ کا حصہ ہے اتوار کے روز کانفرنس آف پارٹیز(کوپ)28کے سربراہی اجلاس میںبرطانیہ کیجانب سے ترقی پذیر ممالک کوموسمیاتی تبدیلیوںسے بڑھتے شدید اثرات کے خلاف مضبوط اقدامات کیلئے مدد کی پیشکش کی گئی جسکا مقصدموسمیاتی تبدیلیوںکے حوالے سے فرنٹ لائن پر موجود ممالک میں قبل از وقت انتباہی نظام کو مضبوط کرنا ہے تاکہ لوگوں کو طوفان سیلاب اور دیگر انتہائی خطرناک موسم کی پیشگی وارننگ دی جاسکے گااور وہ خطرے سے بچ سکیںاورانکی زندگیاں محفوظ رہیں اس فنڈنگ سے ان علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کو مزید مؤثر بنانے اور سیلاب جیسی آفات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں بھی مدد ملے گی سیلاب کی وجہ سے ہیضہ اور ملیریا جیسی متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تیار میں بھی مددگار ہونگے حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کی زندگیوں، صحت اور معاش کے تحفظ کے لیے اصولی مؤقف اور اجتماعی اقدامات کابھی مطالبہ کرتی ہے برطانیہ کی جانب سے وزیر مچل نے آفات سے نکلنے کے چارٹر،ریلیف، بحالی اور امن سے متعلق کوپ 28اعلامیہ کی توثیق کی۔

ای پیپر-دی نیشن