معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، طاہر اشرفی
لاہور(نیٹ نیوز) نگراں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، پیغام پاکستان امن کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، جنگ کے بعد بھی مسئلہ ٹیبل پر ہی حل ہوتا ہے، معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے۔ دنیا کا کوئی مذہب فساد کو درست قرار نہیں دیتا، ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔