• news

فیول فنڈز کی عدم دستیابی پر ڈولفن ‘ پیرو کی پٹرولنگ محدود کر دی گئی

لاہور(نامہ نگار)ڈولفن اور پیرو فورس کا پٹرول کا مسئلہ حل نہیں ہو سکاہے۔ فیول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی پر ڈولفن اور پیرو کی پٹرولنگ محدود کر دی گئی ہے۔زرائع کے مطابق پٹرول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی ،ڈولفن اور پیرو کی پٹرولنگ کو ایک بار پھر محدود کر دیا گیا،ڈولفن فورس کی 42 فیصد ٹیمیں اور پیرو کی 45 فیصد ٹیمیں فیول نہ ملنے کی وجہ سے گراونڈ کر دی گئی ہیں۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور پیرو سکواڈ فیول کی مد میں 9 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے اور ابھی تک حکومت کی جانب سے بھی فیول کی مدد میں رقم وصول نہیں ہوئی ہے۔اس لئے فیول کیلئے  رقم نہ ملنے پر پٹرولنگ کو مزید محدود کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن