عراق کے اربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
بغداد(این این آئی)عراقی مسلح دھڑوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اتوار کو عراق کے اربیل ہوائی اڈے پر ایک امریکی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں طیارے نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دھڑوں نے ٹیلی گرام پر وضاحت کی کہ یہ حملہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے جرائم کے جواب میں کیا گیا ۔