• news

سٹاک مارکیٹ نے 62 ہزار کی حد بھی عبور کر لی، ڈالر 50 پیسے سستا، سونے کا بھاؤ مستحکم

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ک پیرکو بھی دیکھا گیا۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 801 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار 493.05 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں 38فیصد زائد رہا۔ جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 1کھرب 20کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ 90کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔ 274.28 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20828.86 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 557.30 پوائنٹس بڑھ کر41602.68 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 1862.74پوائنٹس بڑھ کر106093.71 پوائنٹس ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں44پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 284.97روپے سے کم ہو کر 284.53 روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 286 روپے سے گھٹ کر 285.50روپے پر آ گئی۔ یورو کی قدر 1.50روپے کی کمی سے 310.50 روپے جبکہ 4.50 روپے کمی سے پائونڈ 361.50 روپے کا ہو گیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 76.20روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 78.20روپے رہی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہا۔

ای پیپر-دی نیشن