وزیر تجارت کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کام سیک کے 39 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر تجارت ڈاکٹر عمر بولات کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ملاقات کے دوران، دونوں وزراء نے ایک واضح ڈیڈ لائن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے TPS-OIC معاہدے کے نفاذ کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ اس حکمت عملی سے پاکستان کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا، جس سے پاکستان کی او آئی سی ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو گا اور پاک ترک تعلقات کو باہمی انحصار کی صورت میں مزید تقویت ملے گی۔