ٹریڈنگ کارپوریشن کے 13 ادارے 105 ارب روپے کے نادہندہ نکلے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے 13 ادارے 105 ارب روپے کے نادہندہ نکلے۔ سود، واجبات سے ڈیڑھ سو فیصد بڑھ گیا۔ سود کی رقم بڑھ کر 153 ارب روپے ہو گئی۔ اداروں کے ذمہ اب مجموعی رقم بمعہ سود 259 ارب روپے ہو گئی۔ دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نادہندہ ہے۔ این ایف ایم ایل نے 104 ارب 22 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ 8 ارب 89 کروڑ روپے اور پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ 13 ارب 20 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ خیبر پختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے بھی 9 ارب 92 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ 7 ارب 12 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے 1 ارب 67 کروڑ، غذائی تحفظ کی وزارت نے کاٹن سبسڈی کی مد میں 2 ارب 14 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔