• news

شیر افضل مروت نے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت نے کے پی میں کنونشن کرنے پر مردان میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کے پی میں کنونشن کرنے پر شیر افضل مروت نے مردان میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دائر کرتے ہوئے مئوقف اپنایا کہ کنونشن کرنے پر مردان پولیس نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مردان کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے تک دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ شیر افضل نے کہا کہ بلوچستان کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔ بلوچستان بھی ضروری ہے کے پی اب چل نکلا ہے۔ باجوڑ میں کنونشن نو تاریخ کو ہے، الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مہم عوام کر رہی ہے۔ الیکشن سے متعلق دیگر پارٹیوں کو خدشات ہیں پی پی پی بھی الیکشن کے التوا کا کہے گی، ملک مزید افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن