عارضی چارج مختصر مدت کیلئے ہونا چاہئے، دورانیہ برسوں ہوجاتا ہے: ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز عمران سکندر کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وزارت صحت اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سینئر ترین ڈاکٹرز کی فہرست جمع کروائیں۔ ڈائریکٹر کے بعد سینئر ترین افسر ہیں، وزارت صحت نے لکھا کہ وہ موجودہ ای ڈی پمز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ آج کل عارضی چارج میں بھی لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔ عارضی چارج کو مختصر مدت کے لیے ہونا چاہیے لیکن مدت سالوں تک پہنچ جاتی ہے۔