• news

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی، حکومتی اپیل سماعت کیلئے جسٹس سلطان تنویر کو ارسال

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کیے گئے بارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منسوخی کی حکومتی اپیل کو سماعت کے لیے جسٹس سلطان تنویر کو ارسال کر دیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبد الصمد نے مئوقف اپنایا کہ جسٹس سلطان تنویر اس کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست کو پہلے سن چکے ہیں۔ درخواست میں مئوقف اپنایا گیا کہ ماتحت عدالت نے ملزمان کی حقائق کے برعکس ضمانت منظور کی گئی، ملزمان نے بھاری رشوت دے کر نوکریاں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن