• news

رشوت کیس، پرویز الٰہی، محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست سیشن جج کو ارسال

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں مئوقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دینے کا حکم دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن