• news

موہنجو دڑو میں 2000 سال پرانے سکے دریافت

لاڑکانہ (نیٹ نیوز) پاکستان میں ماہرین آثار قدیمہ نے موہنجو دڑو میں بدھ مت کے اسٹوپا کے کھنڈرات سے تانبے کے سکوں کا ایک انتہائی قدیم ذخیرہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 2000 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ کشان سلطنت کے زمانے سے ہے جو ایک بنیادی طور پر بدھ مت کی حکومت تھی جس نے تقریباً دوسری صدی قبل مسیح سے تیسری صدی عیسوی تک اس علاقے پر حکومت کی اور سکندر اعظم کی قائم کردہ گریکو-بیکٹرین سلطنت کو فتح کیا۔

ای پیپر-دی نیشن