• news

قصور: اوباش ملزموں کی خواجہ سرا سے اسلحہ کے زور پر زیادتی‘ نقدی دیگر سامان لوٹ لیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصورتھانہ صدر کی حدود میں اوباش ملزمان نے خواجہ سراء کو اسلحہ کے زور اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ساتھ ہی کیش رقم اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔کھڈیاں کا رہائشی اکبر علی عرف صباء  (خواجہ سراء) فنکشن کرکے واپس جارہے تھے، راستے میں کالی گاڑی میں سوار ملزموں عرفان،حمزہ بھٹی اور تین چارکس نامعلوم نے گاڑی آگے لگاکر روکا اور اسلحہ کے زور پر بالوں سے گھسیٹتے ہوئے اپنی گاڑی میں ڈال کر ڈھنگ شاہ نجی پمپ پر لے گئے اور تمام ملزمان نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن