ریاست ضمانت مواد، ایم ڈی کا پی ٹی وی کی کیس واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے ریاست مخالف مواد نشر ہونے سے متعلق کیس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور ڈی این پی ٹی وی کی کیس واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران کے ایم ڈی پی ٹی وی اور ڈی این پی ٹی وی نے مقدمات کے خلاف کیس واپس لے لیا۔ عدالت نے ایم ڈی اور ڈی این پی ٹی وی کی کیس واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ نہ ہو آپ کے خلاف وہاں لاہور میں کارروائی شروع ہو جائے۔ وکیل درخواست گزارنے کہاکہ جس نے مقدمہ درج کروایا وہ کیس نہیں چلانا چاہتا ہمارے خلاف مقدمہ درج کرانے والے نے لاہور میں مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ جاوید لطیف کی پریس کانفرنس پر سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی اور ڈی این پی ٹی وی کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔