• news

دارالامان میں تمام خواتین کو استحصال کا سامنا‘ قومی کمشن برائے انسانی حقوق

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) قومی کمشن انسانی حقوق نے خواتین کے دارالامان پر رپورٹ جاری کر دی۔ دارالامان میں بڑا گروپ 14 سے 30 سال کی خواتین پر مشتمل ہے۔ دارالامان میں رہائش پذیر زیادہ تر خواتین ناخواندہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 92 فیصد کی شادی 20 سال کی عمر سے پہلے ہی ہو چکی تھی۔ تقریباً تمام خواتین کو جسمانی‘ نفسیاتی‘ جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کو مالی استحصال سمیت متعدد قسم کے تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 

ای پیپر-دی نیشن