• news

وزیر آباد: مبینہ پولیس مقابلہ‘ قتل سمیت مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ہلاک

وزیرآباد، گکھڑ منڈی (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ 302 سمیت تین مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ہلاک، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ گکھڑ کے علاقہ بینکہ چیمہ کے قریب 3 مختلف مقدمات میں نامزد گرفتار ملزم احسان عرف پاشا کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی گئی، فائرنگ کے تبادلہ میں گرفتار ملزم فرار ہوتے اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن